ایک روزہ بین الا قوامی سیمینار۔آن لائن (وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج (ازبکستا ن کے تناظر میں)

10 مارچ 2023ء کو شعبہ اردو زبان و ادب کی جانب سے ایک روزہ آن لائن سیمینار کا انعقاد ہوا  جس کا مقصد وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج کا جائزہ  ازبکستا ن کے تنا ظر میں لینا  مقصود تھا۔   سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت  قاری محمد حیان نے کی۔جس کے بعد  پاکستان اور ازبکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔  ڈاکٹر نعیم مظہر نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور صدر شعبہ اردو ڈاکٹر فوزیہ اسلم نے  شعبے کا تعارف پیش کیا اس کے بعد ازبکستان سے مقررین نے جو آن لائن موجود تھے انہوں نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شعبہ اردو ازبکستان میں اردو کی صورتحال کے متعلق اہم معلومات بہم پہچائی۔